اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگائی کی مجموعی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.54 فیصد اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.89 فیصد تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔ آٹے کا 20کلو تھیلا 988 روپے سے زائد کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں کیلے 16 روپے درجن، آلو 3 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بیف 5 روپے فی کلو اور مٹن 7 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں چاول،زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا۔