حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ کردیا

حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر حملہ کردیا
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ حکومتی ارکان نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کرکے انھیں زدوکوب کیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری اجلاس میں پہنچے ہی تھے کہ حکومتی اراکین نے ان پر لوٹے پھینکنا شروع کر دیئے۔ مشتعل اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ پنجاب اسمبلی کا سٹاف اور سنجیدہ اراکین سارے معاملے کو روکنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے۔ تاہم بعض مشتعل حکومتی اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرکے شدید نعرہ بازی شروع کر دی اور موقع ملتے ہی دوست محمد مزاری کو قابو میں کر لیا۔ حکومتی اراکین نے انھیں تھپڑ بھی مارے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی سیکیورٹی پر مامور سٹاف حرکت میں آیا اور دوست محمد مزاری کو چھڑا کر اپنے حصار سے ایوان سے باہر لے گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔