پولیس کا میاں اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں چھاپہ

پولیس کا میاں اسلم اقبال کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں چھاپہ
کیپشن: mian aslam iqbal's daughter wedding
سورس: Web desk

ویب ڈیسک:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان نے کہا میاں اسم اقبال کی بیٹی کی شادی پر پولیس کا چھاپہ افسوس ناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا آفتاب احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کا اجلاس گندم کی فصل پر بلایا گیا ہے ،پہلی دفعہ خریداری کا ٹارگٹ نہ رکھا گیا ،بمپر فصل ہوئی ہے ،گندم کے اخراجات بڑھ گئے تھے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات پڑیں گے ،کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے ،مری میں افسران کی فوج سے وزیر اعلی پنجاب نے میٹنگ کیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ہسپتال بند پڑیں ہیں ،فارم 45والی حکومت ناکام ہو گئی ہے،ایکسپورٹرز کو ریلیف دے رہے ہیں ،کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں ہے ،65 فیصد زمین دار اسمبلی ہے ،اگر زمین دار نہ ہو تو گندم کا دانہ نہیں ملے گا ،زمیندار کو بچانے کے اقدامات اٹھا نے چاہیے،یہ حکومت گرنے والی ہے ،ہسپتالوں میں دوائی مل نہیں رہی ،ائیر ایمبولینس کا کیا کرنی ہے ،گاڑیوں کی خریداری پر توجہ ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما کا کہناتھا کہ میاں اسم اقبال کی بیٹی کی شادی پر پولیس کا چھاپہ افسوس ناک ہے، میاں اسلم اقبال جلد ہی اسمبلی میں آئیں گے ۔

حفاظتی ضمانت ہونے کے باوجود پولیس کی ریڈ کی وجہ سے میاں اسلم اقبال محض چند منٹ ہی شرکت کر سکے اور اپنی بیٹی کو رُخصت تک نہ کر سکے۔ ہر باپ کی زندگی میں یہ وقت ایک بار آتا ہے لیکن میاں اسلم اقبال سیاسی انتقام کی وجہ سے اِس چیز سے بھی محروم ہو گئے۔

Watch Live Public News