سعودی وزیرخارجہ کادورہ،اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی

سعودی وزیرخارجہ کادورہ،اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی
کیپشن: سعودی وزیرخارجہ کادورہ،اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف  سے نئےقرضے کی بات چیت اورسعودی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں 534 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 78 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News