آئی جی اسلام آباد کے عہدے پرتعیناتی کیلئےافسران کے جتن

آئی جی اسلام آباد کے عہدے پرتعیناتی کیلئےافسران کے جتن
کیپشن: آئی جی اسلام آباد کے عہدے پرتعیناتی کیلئےافسران کے جتن

ویب ڈیسک: نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ، ڈی آئی جی رینک کی پاکستان میں سب سے اہم پوسٹنگ کے لیے افسران نے جتن شروع کردیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق چند افسران سے حکومت کا تو چند افسران کا حکومت سے رابطہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے من پسند افسران بطور آئی جی اسلام آباد آنے کو تیار نہیں،آئی جی لگنے کے خواہشمند ڈی آئی جیز کے حکومت کے ساتھ رابطوں میں تیزی ہے جبکہ دو ڈی آئی جیز کی وزارت داخلہ میں اعلی حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 روز گزرنے کے باوجود آئی جی تعینات ہونے والے علی ناصر رضوی چارج نہ لے سکے،مسلسل کوشش کے باوجود علی ناصر رضوی پنجاب حکومت سے اجازت لینے میں ناکام ہیں جبکہ 16 روز سے بغیر پولیس سربراہ متعدد سرکاری کام تعطل کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق  چیف کمشنر آفس کے خط کے باوجود قائمقام آئی جی کی تقرری بھی نہ کی جاسکی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز بظاہر پولیس کے تمام امور نمٹا رہے ہیں۔