بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان  نے بیرسٹر گوہر اورعمر ایوب کو بڑی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

بیرسٹر گوہر خان، شیر افضل مروت و دیگر رہنماؤں  نے   بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات طے تھی، آج ملاقات ایسے کمرے میں کروائی گئی جس میں درمیان میں شیشے لگائے گئے تھے، ملاقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور تشویش کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک میں سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ  ہماری درخواستیں سپریم کورٹ میں پڑی ہیں انکو سنا نہیں جارہا۔ ایک ملک میں دو قوانین نہیں چل سکتے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا لگ رہا ملک ٹوٹ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور عمر ایوب کو زمہ داری سونپی ہے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کریں۔ شیر افضل مروت کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ کے پی میں جلسے کریں۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں شیشے اور ایک بلب لگایا گیا ہے ہماری وڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے باقاعدہ احکامات دئیے تھے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ریکارڈ کی جارہی ہے۔ میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے بانی پی ٹی آئی کو واضع کردیا ہے۔

Watch Live Public News