افغانستان ، آسٹریلیا  سیریز کی منسوخی، راشد خان کا بگ بیش نہ کھیلنے کا عندیہ

افغانستان ، آسٹریلیا  سیریز کی منسوخی، راشد خان کا بگ بیش نہ کھیلنے کا عندیہ

(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان :   افغانستان اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان سیریز کی منسوخی کے باعث   راشد خان  نے  ایک بار پھر بگ بیش نہ کھیلنے کا عندیہ دے دیا۔

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان میں خواتین کےحقوق کی خلاف ورزیوں پر افغانستان کے ساتھ ایک روزہ سیریز منسوخ کردی تھی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کپتان راشد خان نے بیان میں کہا ہے کہ  کرکٹ آسٹریلیا کے حالیہ اقدام کے بعد بگ بیش کھیلنے یا نہ کھیلنے کا جائزہ لوں گا، سیریز منسوخی سے تکلیف ہوئی،آپ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں، تاکہ آپکی کرکٹ اور بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ  بطور کھلاڑی ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکتے، یہ حکومت کا کام ہے کہ اس کو حل کریں، اگر یہ حکومت کا کام ہے تو اس سے کرکٹ کو نقصان کیوں پہنچایا جارہا ہے،  کیا کرکٹ نہ کھیلنے سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے،اگر مسائل اس طرح حل ہوجائیں گے تو ٹھیک ہے۔

  راشد خان  نے کہا کہ  کرکٹ افغانستان کےعوام میں خوشیاں لانے کا واحد ذریعہ ہے،  افغان عوام سے کرکٹ کی خوشیاں چھین کر انہیں زیادہ دکھ ملے گا، اگر آپ ہمارے قومی ٹیم کے خلاف نہیں کھیلتے تو مجھے اپنے ملک میں کیوں کھلانا چاہتے ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس کا مطلب میں بگ بیش کھیل کر اپنے ہی ساتھیوں اور ملک کو نیچے گرا دوں،  پیسہ یا کچھ اور ملک سے بڑھ کر نہیں،پیسہ آتا جاتا رہے گا، اگر آسٹریلوی ٹیم ہمارے اور ہم انکے خلاف کھیلیں گے تبھی میں وہاں کھیل سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ   راشد خان نے گزشتہ سال بگ بیش لیگ کے ڈرافٹنگ میں حصہ لیا تھا اور وہ  اس وقت آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔