عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کر لیا

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کر لیا
کراچی کی مقامی عدالت نے عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کیا اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کیا اور عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو کہ ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔ دوسری جانب عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کروانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔