حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،وزیرخزانہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا،وزیرخزانہ
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، وہ پی ایس اوکے خام تیل کی خریدکےمطابق ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حامد میر اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بات ہوئی۔ حامد میر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے دعوے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'مفتاح صاحب آپ ہمیشہ غلط کیوں نکلتے ہیں ؟' اس سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 'میر صاحب ہم نے پیٹرولیم مصنوعات پر 1 روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، جو قیمتیں بڑھی ہیں یا کم ہوئی ہیں صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں'۔ حامد میر کا جواب میں کہنا تھا کہ 'مفتاح صاحب سادہ سا سوال یہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا ہے مگر آپ نے مہنگا کیوں کر دیا؟ انہوں نے مزید لکھا کہ 'آپ پاکستان کے وزیر خزانہ ہیں، آپ نے قیمتوں میں ایک دن اضافے سے قبل یہ دعویٰ کیوں کیا کہ قیمتیں نہیں بڑھائی جارہی ہیں؟' وزیرخزانہ نے جواب میں کہا کہ 'میں ایک آسان ہدف ہوں جوکہ ٹھیک ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پی ایس او اخراجات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔