وفاقی کابینہ کی شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نامایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ ضیاء المصطفی نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں کے نام نیب نے ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، دونوں نام نجی ہائوسنگ سکیم کے کیس کی بنیاد پر ای سی ایل پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 10 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لِسٹ (ECL) پر ڈالنے، 22 لوگوں کے نام ECL سے نکالنے جبکہ3 لوگوں کوایک مرتبہ اجازت (OTP) کی منظوری دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔