شہباز گل کو سہولیات نہ دینے والے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کردیا گیا

شہباز گل کو سہولیات نہ دینے والے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کردیا گیا
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اصغر علی کو سپرنٹنڈنٹ جیل فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو سہولیات نہ دینے والے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کردیا گیا ،تبادلے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اصغر علی کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ اعجاز اصغر کو نیا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد منصور اکبر کو آئی جی جیل خانہ جات رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل دورہ کےوقت سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔صوبائی وزیر راجہ بشارت کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اصغر علی کو تبدیل کرنے کی ٹویٹ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔