اسلام آباد: میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اب واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق اسٹیکرز تیار کر سکیں گے۔صارفین کو جس طرح کا اسٹیکر چاہیے ہوگا وہ تحریری وضاحت کریں گے اور واٹس ایپ اسٹیکرز تیار کر کے دے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیکرز کی تیاری کے لیے میٹا کی محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا اور اے آئی سے تیار کردہ ان اسٹیکرز کے بارے میں یہ جاننا آسان ہوگا کہ انہیں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ ان کو تیار کرنے میں واٹر مارک یا کوئی اشارہ موجود ہوگا جس سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں میسر ہے ،تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔