صوبائی وزیر پختونخوا کےاستعفے کامعاملہ،مزید ناراض ارکان کےشکیل خان سےرابطے

صوبائی وزیر پختونخوا کےاستعفے کامعاملہ،مزید ناراض ارکان کےشکیل خان سےرابطے
کیپشن: صوبائی وزیر پختونخوا کےاستعفے کامعاملہ،مزید ناراض ارکان کےشکیل خان سےرابطے

ویب ڈیسک: پختونخوا میں صوبائی وزیر کے استعفیٰ کے معاملہ پر پارٹی کے دیگرکئی ناراض اراکین کا بھی شکیل خان سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل خان کےاستعفیٰ کے بعد ناراض اراکین نے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور صوبے کی صورتحال سےآگاہ کرنا شکیل خان کو مہنگا پڑگیا، عمران خان  کو صورت حال سے آگاہ کرنے پرشکیل خان کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں شکیل خان نے وزیراعلیٰ کے خلاف شکایات لگائی تھی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شکیل خان کی طرف سے شکایات کرنے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ناراض تھے، شکیل خان کو پریس کانفرنس کرنے سے پہلےحکومت نے منانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس کے دن ان کے ساتھ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کو مجبوراً بھیجا گیا۔

واضح رہے شکیل خان کا شمار ایم این اے عاطف خان، شہرام ترکئی اوراسد قیصر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News