کومل عزیز کاشادی کااعلان،دلہاکون؟اہم خبرآگئی

کومل عزیز کاشادی کااعلان،دلہاکون؟اہم خبرآگئی
کیپشن: کومل عزیز کاشادی کااعلان,دلہاکون؟اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے جلد شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز جو کئیں ڈراموں کی زینت بن چکی ہیں، ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ "میری عمر 34 سال ہو چکی ہے جو کہ اچھی خاصی عمر ہوتی ہے اس لیے اب میں نے ہر حال میں جلد شادی کرنی ہے اور بہت جلد کرنی ہے۔"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کو لے کر توقعات بہت زیادہ ہیں۔

ہوسٹ کے شادی کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر چیز پرفیکٹ چاہتی ہوں، پہلے تعلیم پر پوری توجہ دی پھر اداکاری میں بھی بھرپور محنت اور لگن سے کام کیا اور شادی بھی اسی طرح سوچ بوجھ کر کروں گی۔

کومل عزیز  نے کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے جسے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، میں نے سوچ رکھا ہے شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی، میں کاروباری شخصیت سے شادی کروں گی۔
کومل عزیز ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری خاتون بھی ہیں۔ آپ کا مشہور کاتھنگ برانڈ "omalbykomal" ایک نامور اور جانا مانا برانڈ ہے۔

Watch Live Public News