ویب ڈیسک: سرائے عالمگیر میں اوباش گینگ نے نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے سر اور داڑی کے بال موڈھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں اوباش نوجوانوں کا گینگ متحرک ہوگیا۔ نوجوان کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیے۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلح ملزمان نے 17 سالہ زین کو گھر سے اغواء کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ سٹی نے لڑکے کو بازیاب کروا لیا۔
متاثرہ نوجوان نے پولیس کو بیان دیا کہ مسلح ملزمان شہری کو اغواء کر کے دریائے جہلم کے قریب لے گئے۔ دریائے جہلم کے قریب تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔
متاثرہ نوجوان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گینگ نے اسے دریائے جہلم میں گرانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے 4 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وجہ عناد چند ماہ قبل لڑائی جھگڑا ہوا جس کی بنا پر ملزمان نے اغواء کر کے تشدد کیا۔