بھارت کے آنجہانی چیف آف ڈیفینس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت عملے کے دیگر 12 اراکین کی المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کی کہانی نے ایک اور موڑ لے لیا ہے۔ بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچنے والے بھارتی پائلٹ ورون سنگھ بھی دم توڑ گئے ہیں، انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بدقمست ایم آئی وی 17 ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کیپٹن ورون سنگھ، گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کے بیچ میٹ ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو اس وقت شہرت ملی جب 27 فروری 2019 کو انہیں ایک پاکستانی فائٹر پائلٹ (اس وقت اسکواڈرن لیڈر) ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے پاکستانی حدود میں مار گرایا تھا، ابھینندن کو پاکستان میں جنگی قیدی کے طور پر 60 گھنٹوں تک رکھا گیا، جب تک کہ انہیں ہندوستانی حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا۔ حال ہی میں ابھینندن کو بھارتی حکومت کی جانب سے زبردستی “ویر چکرا” دیا گیا ہے۔ انتالیس سالہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت بھارت کے شہر بنگلورو میں ایئر فورس کے کمانڈ اسپتال میں شدید جھلسنے کی وجہ سے زیرِ علاج ہیں۔ رواں سال بھارتی یومِ آزادی پر چار ماہ قبل، گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو اپنے تیجس فائٹر جیٹ کو فضائی حادثے سے بچانے پر “شوریہ چکر” سے نوازا گیا تھا۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان اور پائلٹس کے غیر پیشہ ورانہ رویوں کا سامنا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں بھارتی فضائیہ کے جہاز کٹی پتنگوں کی طرح گر رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی خفت مٹانے کیلئے فرانسیسی رافیل جہازوں کی بڑھکیاں مار رہے ہیں اور اپنے گرائے گئے پائلٹوں کو اعزازات سے نواز رہے ہیں۔