ٹک ٹاکر رجب علی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی

ٹک ٹاکر رجب علی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی
کیپشن: ٹک ٹاکر رجب علی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی

ویب ڈیسک: پولیس نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ نامی ٹک ٹاکر کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا اور آج پولیس کی جانب سے ملزم رجب علی عرف رجب بٹ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد کاشف پاشا نے ملزم کے خلاف مقدمے پر سماعت کی۔ عدالت نے پچاس ہزار مچلکوں پر رجب بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نےگھر پر گزشتہ روز چھاپہ مارا، اس دوران غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ چوہنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی۔

Watch Live Public News