ویب ڈیسک:اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق 5 مقدمات میں زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے 5،5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض 5 مقدمات میں زرتاج گل کی 9 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ زرتاج گل اگر کسی اور مقدمہ میں بھی نامزد ہیں تو آج کی تاریخ میں ہی فائل کردیں۔
ذرائع کے مطابق زرتاج گل کیخلاف تھانہ رمنا، سیکریٹریٹ ، کوہسار ، ترنول اور آبپارہ میں مقدمات درج ہیں۔