اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم آناچاہےتواپنا شوق پوراکرلے. 4مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستاروں کا عروج ہوگا. لاپتہ افراد کا مسئلہ بڑا ہے اس حوالے سے قانون سازی کررہے ہیں. پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے.فیٹف کے 3 مزید نکات جلد مکمل ہوجائیں گے. ہم فیٹف میں 7 نکات پر پھنسے ہوئے ہیں.
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز ای سی ایل میں ہیں، اس لیے ان کابیان معنی نہیں رکھتا. کئی لوگ اتنےپرانے ہیں کہ میں انہیں ای سی ایل سےنکالناچاہتا ہوں. مریم نواز 2018سےای سی ایل میں ہیں. مریم نوازنےکہا ہے میں درخواست نہیں دوں گی.
انھوں نے کہا کہ پاکستان انتہا پسندی کے خلاف ہے. حکومت کی سوچ ہےہرشخص کوپاکستان میں دینی رسومات اداکرنےکی اجازت ہونی چاہیے. وزیراعظم عمران خان کی حکومت لبرل حکومت ہےجوانتہا پسندی کےخلاف ہے. بھارت میں جو اقلیتوں کے ساتھ ہو رہاہے وہ دنیامیں کسی ملک میں نہیں ہورہا. مسیحی برادری پاکستان میں اپنی مذہبی رسومات آرام سے ادا کر سکتی ہے.
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میں کوشش کرتاہوں مسیحی برادری کی خوشی میں شامل رہوں. میں نےمسیحی برادری کوہمیشہ نفیس شخصیت کا مالک پایا. میں مسیحی اسکول سےپڑھاہوں اورکالج میراگورڈن کالج تھا. مسیحی برادری ہمیشہ محب وطن لوگ ہیں. مسیحی برادری کےروزےشروع ہورہے،درخواست ہےوزیراعظم اورمیرےلیےدعا کریں.
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کاستارہ 4مارچ سےعروج پرہوگا. 3 مارچ سےملک میں سیاست شروع ہوگی. سینیٹ میں عمران خان جیتنےجارہاہے،کسی کوغلط فہمی ہے تودور کرلے. اسلام آبادکےباسیوں کوکہتا ہوں کہ ٹریفک رولزکاخیال رکھیں. 100بائکس اور20گاڑیاں اسلام آبادپولیس کودےکراسےماڈرن بنارہےہیں.