بجلی اور پٹرول کے بعد اب گیس کی قیمتیں بھی 113 فیصد تک بڑھا دی گئیں ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لئے گیس 16 تا 113 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہے ، گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12 کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔ اب پروٹیکٹڈ صارفین سے 50 اور نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 500 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے ۔