زلزلے کے 10 روز بعد لڑکی کو ملبے سے معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا

زلزلے کے 10 روز بعد لڑکی کو ملبے سے معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا
ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 248 گھنٹے گزر جانے کے بعد معجزاتی طور پر ملبے سے 17 سالہ لڑکی کو ملبے سے معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں واقع اپارٹمنٹ کے ملبے سے 10 روز بعد 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکالی گئی لڑکی کو طبی امداد کیلئے ایمبولینس میں منتقل کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں 183 گھنٹوں بعد دس سالہ بچی اور صوبہ حاطے میں 182 گھنٹے بعد 12 سالہ بچے کو بھی ملبے سے زندہ نکالاگیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔