نیا سیزن ہےنیا کمبی نیشن،نتائج بھی اچھے آئیں گے،عمرامین

نیا سیزن ہےنیا کمبی نیشن،نتائج بھی اچھے آئیں گے،عمرامین
کیپشن: ایس پی ایل میں بہترین پرفارمنس پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پک کیا،عمرامین

ویب ڈیسک:(شکیل خان) کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کھلاڑی عمرامین نے کہا ہے کہ سندھ پریمیئرلیگ( ایس پی ایل) میں بہترین پرفارمنس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پک کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی عمر امین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں بیٹنگ میں تبدیلی لانی پڑتی ہے،ریگولر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی، جہاں موقع ملا پرفارمنس دینے کی کوشش کی،لاہور: سندھ پریمیئر لیگ میں بہترین پرفارمنس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے پک کیا،کوچ شین واٹسن تمام بیٹر کو سمجھاتے ہیں اور لاور ہٹنگ کے حوالے سے ٹپس دیتے ہیں۔

عمر امین نے کہا کہ کپتان رائیلی روسوو کے ساتھ پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکا ہوں،رائیلی روسوو بہت زبردست انسان ہیں ، سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں،روسوو ٹیم کو زبردست طریقے سے لیڈ کر رہے ہیں اور اس کے رزلٹس بھی آپ کو دیکھنے کو ملیں گے،محمد عامر کے آنے سے بڑا فرق نظر آئے گا، عامر نئے گیند، ڈیتھ اوورز یا سینٹر میں جہاں وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہ وکٹ لیتے ہیں۔

عمر امین نے مزید کہا ہے کہ تمام اسکواڈز میں کوئٹہ کی باولنگ سب سے مضبوط ہے، کوئٹہ کی ٹیم کے پاس بیٹرز بھی اچھے ہیں، پاور ہٹر بھی ہیں اور اینکر رول ادا کرنے والے بیٹسمین بھی ہیں،عامر باولنگ کے ساتھ بیٹنگ کے گر بھی بتاتے ہیں،نیا سیزن ہے نیا کمبی نیشن ہے امید ہے نتائج بھی اچھے آئیں گے،میرا ہدف یہی ہے کہ جب بھی اور کسی بھی نمبر پر موقع ملے تو پرفارم کروں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔