(ویب ڈیسک ) پولیس کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں سات سالہ بچے آبان کا قاتل پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں سات سالہ بچے آبان کا قاتل پکڑا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل سفیان مقتول آبان کا کزن ہے، ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے باورچی خانے سے چھری لیکر آبان کا گلا کاٹا۔
پولیس نے بتایا کہ آبان اس کی شکایتیں اپنے والد کو کرتا تھا جس کی وجہ سے سفیان کو ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔