سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ ترکی، ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ ترکی، ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات

استنبول (پبلک نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا دورہ ترکی، ترک دفاعی صنعتوں کے صدر سے ملاقات، دفاعی پیدوار کے شعبہ کو سراہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سرکاری دورہ پر ترکی میں موجود ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ اور ترک دفاعی صنعتوں کے صدر کی باہمی ملاقات بھی ہوئی۔ پاکستان کے چیف آف ایئر سٹاف نے ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کو سراہا۔

  ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ شعبے نے پچھلے چند سالوں میں قابلِ قدر ترقی کی ہے۔ ترک دفاعی پیداوار کے شعبے کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور مربوط کیا جائے گا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایئر چیف نے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI)، معروف ٹیکنالوجی فرم HAVELSAN اور ترک عسکری الیکٹرانک صنعت ASELSAN کا بھی دورہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔