انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کی ویڈیوز دیکھ ووبل سیم بالنگ سیکھی۔
انگلیںڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں 640 وکٹیں لینے والے اور فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ 2010-11 کی ایشز سیریز سے قبل انہوں نے محمد آصف کو کوکابورا بال سے ووبل سیم بالنگ کراتے دیکھا جس کے بعد ‘میں نے انکی ویڈیوز دیکھنا شروع کیں، کیونکہ کوکابورا بال زیادہ سوئنگ فراہم نہیں کرتا ہے’۔
کنگ آف سوئنگ کے نام سے مقبول اینڈرسن نے کہا کہ سال 2010-11 کی ایشز سیریز سے قبل ہم نے پاکستان کیخلاف سیریز کھیلی، جس میں اسپاٹ فکسنگ کیس بہت مقبول ہوا تاہم آصف جس طرح گیند کررہے تھے وہ ناقابلِ یقین تھا۔ بال میں سیم اور سوئنگ نہیں تھا لیکن وہ صرف ووبل سیم بالنگ کروا رہے تھے۔
Great to catch up with Jimmy Anderson ???? He chats about how he's been surprised by the pitches this series, why he's not playing in Hobart, when he started bowling the wobble seam ball, and plenty more #Ashes pic.twitter.com/cQLoxh0h8P
— 7Cricket (@7Cricket) January 16, 2022
پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ‘میں اس بالنگ کی مشق کی اور دورہ آسٹریلیا کے دوران جب ایک ٹیسٹ میچ میں مجھے آرام دیا گیا تو میں نے اس پر محنت کی، جو حقیقت میں اس سیریز میں میرے لیے کامیابی کا باعث بنا’۔
واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر محمد آصف کی بہت سے کرکٹرز نے تعریف کی تاہم 2010 میں بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ان کے کردار کی وجہ سے ان پر بین الاقوامی کرکٹ سے پابندی عائد ہونے کے بعد ان کا کیرئیر ختم ہوگیا، انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی20 میچز میں 165 وکٹیں لیں۔