راولپنڈی : شیخ رشید کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا

04:51 PM, 16 Jan, 2024

احمد علی
راولپنڈی: نو مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تھانہ نیو ٹاؤن کےمقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ شیخ رشید کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس لے کر روانہ ہو گئی ۔اس حوالے سے وکیل سردار عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، 9 مئی کے ایک مقدمے میں جج نے ضمانت خارج کر دی تھی۔ وکیل نے بتایا کہ شیخ راشد شفیق کے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی ۔ شیخ رشید کی 13 میں سے 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہیں۔
مزیدخبریں