اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2327 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 24 افراد جاں بحق ہوئے. این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے اور 956 مریض صحتیاب ہوئے، ملک بھر میں 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. مثبت کیسز کی شرح 6.17 فیصد رہی اور یہ شرح گزشتہ تقریباً 2 ماہ کے دوران سب سے زیادہ شرح ہے۔