کالام سے کنڈول جھیل تک جیپ ٹریک بن گیا

کالام سے کنڈول جھیل تک جیپ ٹریک بن گیا
کالام سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع برفانی جھیل تک پہنچنا اب اور بھی آسان ہو گیا، جیپ ٹریک بننے سے اب سیاح آسانی سے جھیل تک پہنچ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کالام سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کنڈول جھیل تک پہنچنا اب ہو گیا ہے آسان کیونکہ جیپ ٹریک بن گیا ہے اور اب سیاح بآسانی جھیل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس سے قبل اس طرح کی سہولت نہیں تھی۔ کنڈول جھیل پہاڑوں کے دامن میں۔ خاموش، خوبصورت نظارے اور سوہنا موسم جو سیاحوں پر سحر طاری کر دیتے ہیں۔ کنڈول جھیل اتروڑ سے صرف 9 کلومیٹر کے فاصلے پراور سطح سمندر سے تقریباً 12ہزارفٹ کے بلندی پر واقع ہے۔ اتروڑ سے صبح سویرے نکل کر آپ ایک ہی دن میں دو جھیلوں ینی سپن خوڑجھیل اور کنڈول جھیل کا دیدار کر سکتے ہیں۔ کنڈول جھیل کے لیے جیپ ٹریک بننے سے اب سیاح بآسانی جھیل تک کم وقت میں پہنچ سکتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔