معروف ادکارہ سلطانہ ظفر وفات پا گئیں

معروف ادکارہ سلطانہ ظفر وفات پا گئیں
ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی وژن کی (پی ٹی وی) کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکہ میں وفات پا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر کا انتقال 66 برس کی عمر گزشتہ روز امریکہ میں ہوا۔ ان کی وفات کے حوالے سے اداکارہ شمع جونیجو ٹوئٹر کے ذریعہ اطلاع دی۔ شمع جونیجو ان کے ساتھ ایک ڈرامہ کام بھی کر چکی ہیں۔ تنہائیاں اور آخری چٹان جیسے کئی مشہور ڈراموں میں سلطانہ ظفر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعد ازاں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا فیصلہ اختیار کیا۔ ان دنوں وہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں مقیم تھیں۔ انھوں نے وہاں پر اپنا اپنا بوتیک قائم کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔