'عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے'

'عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے'
کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا،پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی، عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ اور بہتری آئے گی ، کیونکہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے، ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس ملک کو اتحادی حکومت ، اسٹبلیشمنٹ اور عدلیہ سب نے ملکر اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اس بحران سے نکالنا ہے جس میں عمران خان ہمیں چھوڑ کر گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔