ڈونلڈ ٹرمپ صدرکیلئےنامزد ، نائب صدر کون ؟ نام سامنے آگیا

donald trump appointed VP
کیپشن: donald trump appointed VP
سورس: google

 ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سابق امریکی صدر تیسری مرتبہ یہ نام،زدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا مگر وہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

ٹرمپ کئی مہینوں سے ریپبلکن پارٹی کےمتوقع صدارتی امیدوار تھے، پیر کو ملواکی میں پارٹی کے نیشنل کنونشن نے ان کی نامزدگی پر مہر لگا دی۔ اور وہ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے مطلوبہ تعداد میں ڈیلیگیٹس کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

 اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں صدارتی انتخابات کے لیے اپنے ساتھ نائب صدر کے لیے سینیٹر جے ڈی وینس کو امیدوار نامزدکیا تھا۔

اوہائیو کے سینیٹر کی نامزدگی کا اعلان ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا۔

ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں کہا۔"طویل غور و فکر کے بعد، اور بہت سے دوسرے لوگوں کی زبردست صلاحیتوں پر غور کرنے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سب سے موزوں شخص اوہائیو کی عظیم ریاست کے سینیٹر جے ڈی وینس ہیں۔

سینیٹر جے ڈی وینس 2022 میں سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور وہ سابق صدر کے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں" کے ایجنڈے کے زبردست چیمپئن بن گئے ہیں، خاص طور پر تجارت، خارجہ پالیسی اور امیگریشن پر۔

وہ غیر معمولی لمحے میں ٹرمپ کے ٹکٹ پر شامل ہو رہے ہیں۔ ہفتے کے روز ایک ریلی میں ٹرمپ کے قتل کی کوشش نے مہم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

وینس سیاست میں سب سے کم تجربہ کار ہیں، وہ جنوری 2023 سے سینیٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے پہلے کوئی انتخابی عہدہ نہیں رکھتے تھے۔ اوہائیو کے رہنے والے ہیں۔ ان کی عمر 39 سال ہے۔ شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔ ہائی اسکول کے بعد وہ میرین کور میں شامل ہو گئے بیچلرز ڈگری اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے عراق جنگ میں خدمات انجام دیں۔

سابق صدر کی سیاست کے ابتدائی سالوں میں وینس، ٹرمپ کے سخت ناقد بھی تھے، ایک بار انہوں نےخود کو ایک ایسے ریپبلکن سے تعبیرکیا جو" ٹرمپ کبھی نہیں" کا حامل تھا۔

سابق صدر کے کامیابی کے ساتھ ریپبلکن پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد وہ ٹرمپ کے کھلے حمایتی بن گئے۔

Watch Live Public News