قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر وزیر اعظم کا بڑا ایکشن

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر وزیر اعظم کا بڑا ایکشن
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروائے جائیں ۔وزیر اعظم کی زیر صدارت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سازگار ماحول کے لئے نئے اصول و ضوابط مشاورت سے تیار کئے جائیں ٗ ہر حال میں قومی اسمبلی میں نظم و ضبط کو یقینی بنائیں، ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر ذاتی طور پر دکھ ہوا، احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن ہلڑ بازی کی روایت ختم کرنا ہوگی۔وزیر اعظم نے سیاست میں برداشت کا کلچر متعارف کرانے کے لئے مشاورت کی اور فیصلہ ہوا کہ ایوان میں نئے اصول و ضوابط متعارف کروائے جائیں گے ٗ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود، شفقت محمود، اسد عمر ٗعامر ڈوگر ٗ فہمیدہ مرزا، امین الحق اور دیگر حکومتی وزراء، پارٹی عہدیداران اور اتحادیوں نے شرکت کی ٗ اجلاس میں سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو خصوصی طور پر بلایا گیا ۔

Watch Live Public News