وزیراعظم محمد شہباز شریف کا باکو میں اجاری شہر کا دورہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا باکو میں اجاری شہر کا دورہ
باکو: :وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں اجاری شہر (قدیم باکو شہر) کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اجاری شہر میں مختلف تاریخی عمارتوں اور میوزیم کا دورہ کیا، وزیر اعظم کو اجاری شہر میں قدیم ملتان کاروان سرائے کا بھی دورہ کروایا گیا ہے۔ قدیم ملتان کاروان سرائے میں قدیم شاہراہ ریشم پر سفر کرنے والے تجارتی قافلے پڑاؤ کیا کرتے تھے، انہیں میوزیم میں قدیم نوادرات بھی دکھائی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔