پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،16 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،16 مارچ 2021
کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی،مہلک وائرس نے مزید 58 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 595 تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران2 ہزار 511 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز 23 ہزار 355 ہو گئے ، 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیںاسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئےضلعی انتظامیہ متحرک ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا موسیٰ کا سیکٹر ایف سیون کا دورہ ، رات 10 بجے کے بعد کھلی تمام دکانیں بند کروا دی گئیں ،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانیں سیل، تاجروں کو وارننگ کے ساتھ جرمانے بھی کئے گئےحکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،مٹی کا تیل3 روپے 42 پیسےاورلائٹ ڈیزل2روپے19پیسے فی لٹرمہنگا،وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ،سیاسی، معاشی اورسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کے مجوزہ احتجاج پرغور کرے گی،خصوصی رمضان پیکج کی منظوری کا بھی امکان حکومت کاچیف الیکشن کمشنرسمیت ممبران سےاستعفیٰ کامطالبہ،شفقت محمود کہتے ہیں الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا، موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا،سب جانتےہیں،سینیٹ الیکشن اسلام آبادکی سیٹ پرپیسہ چلا۔

Watch Live Public News