ویب ڈیسک: زندگی کی بقاء کا مشن، سائنسدانوں نے چاند پر 67 لاکھ سپرم سیمپل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی آف ایرزونا کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی قدرتی آفت یا سانحے کے نتیجے میں دنیا تباہ ہوتی ہے تو پھر بھی زندگی کی بقاء ممکن ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے مختلف انواع کے سپرم سیمپلز کو چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق دنیا کی مختلف سپیشیز کے سپرم سیمپلز، انڈےاور بیج ایک صندوچے میں رکھ کر چاند پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ انہیں محفوظ تر بنایا جاسکے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ چاند کی لاوا ٹیوب میں باآسانی اس مواد کو سٹور کیا جا سکتا ہے۔
اس مہم کے مقصد پر بات کرتے ہوئے ریسرچ ٹیم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں قدرتی سانحات و آفات، نیوکلیئر جنگوں یا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی کئی حیواناتی اور نباتاتی سپیشیز کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے، اگر ایسا ہی ہوا تو زندگی کی بقاء کے لیے چاند ایک بہترین جگہ ہے۔ سائنسدنواں کے خیال میں یہ ایک کارآمد مہم ہے، جو کائنات کی انشورنس پالیسی ثابت ہو گی۔