بی آر ٹی میں بغیر ماسک سفر پر پابندی عائد

بی آر ٹی میں بغیر ماسک سفر پر پابندی عائد

پشاور (پبلک نیوز) بی آر ٹی میں سفر، کورونا سے بچاؤ کے ایس او پی سے مشروط، بغیر ماسک بی آر ٹی میں سفر پر پابندی عائد۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ مسافر بی آر ٹی انتظامیہ سے تعاون کریں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بی آر ٹی میں سفر کرتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ ماسک کے بغیر سفر کسی بھی مسافر کو سفر کرنے نہیں دیا جائے گا۔

اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور کی ویجیلینس ٹیمیں کرونا ایس او پیز کی سختی سے عمل درآمد یقینی بنا رہی ہیں۔ ماسک کے بغیر بی آر ٹی اسٹیشن میں بھی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔