مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ ہسپتال نے پشاور میں کام شروع کردیا

field hospital in peshawar
کیپشن: field hospital in peshawar
سورس: google

ویب ڈیسک :وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیلڈ ہسپتال پشاور پہنچ گیا،  ایک ہفتہ تک سیلاب اور بارش متاثرین کو طبی امداد وسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر  کا کہنا ہے کہ فیلڈ ہسپتال نے پشاور کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری کام شروع کردیا، پشاور سٹی کونسل کے میئر حاجی زبیر علی کی درخواست پر فیلڈ ہسپتال بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیلڈ ہسپتال پشاور میں بارش سے متاثرہ، دیگر افراد کے لئے مفت طبی سہولیات فراہم کرے گا، فیلڈ ہسپتال کے ساتھ  ڈاکٹرز کی ٹیم ہمراہ ہے جو  لیب، ادویات، ایکسرے، الٹراساونڈ، زچہ بچہ کی تمام سہولیات دے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز شریف خیبر پختونخوا کی عوام سے بہت محبت رکھتے ہیں۔خیبر پختونخواہ کی عوام کے لئے پنجاب حکومت ممکنہ وسائل فراہم کرے گی، فیلڈ ہسپتال پشاور کے لوگوں کے لئے ایک ہفتہ کام کریں گے جبکہ پنجاب بھر میں ہمارے فیلڈ ہسپتال عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

Watch Live Public News