شہبازشریف کی امریکی سفیر سے ملاقات، عافیہ صدیقی کو واپس کرنے کا مطالبہ

us ambassador called on shahbaz sharif
کیپشن: us ambassador called on shahbaz sharif
سورس: google

ویب ڈیسک :پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی سفیر نے جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطیمنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے موجودہ ڈائیلاگ میکانزم کے باقاعدہ اجلاسوں کے ذریعے مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
 زیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی۔
اس حوالے سے انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ یہ کونسل پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔


ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غزہ اور بحیرہ احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے علاوہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی زیربحث آیا جسے وزیراعظم نے پرزور انداز میں اٹھایا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔