سینیٹ الیکشن:پی ٹی آئی کا پنجاب سےامیدواروں کا اعلان

سینیٹ الیکشن:پی ٹی آئی کا پنجاب سےامیدواروں کا اعلان
کیپشن: سینیٹ الیکشن:پی ٹی آئی کا پنجاب سےامیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سینیٹ الیکشن کےلیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے حامد خان، سعید زلفی بخاری، صنم جاوید اور یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقابل کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور سعید زلفی بخاری  امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل ر  اعجاز منہاس کورنگ امیدوار ہونگے۔ یاسمین راشد کو ٹیکنوکریٹ اور صنم جاوید کو خواتین نشستوں پر امیدوار بنایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینٹ کے لئے اپنے امیدواروں کااعلان کردیا ہے۔خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

جنرل نشستوں پر فیصل جاوید ،مرزا محمد ،عرفان سلیم اور خرم شہزاد کی منظوری دی گئی،ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر اعظم خان سواتی اور ارشاد حسین پارٹی امیدوار ہونگے، خواتین کی دو نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہونگی۔

Watch Live Public News