ویب ڈیسک: بھٹو خاندان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ جہاں ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرمرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا نام انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام پر میرمرتضیٰ بائر رکھا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی صارفین سے اپنے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
تاہم فاطمہ بھٹو نے بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ اور گراہم بچے کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ وہ دونوں بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتے تھے جو اسے ہمت اور مہربانی سے نوازے اور دنیا میں اپنا راستہ بنائے
نہوں نے لکھا، ’ میں ایک ایسا نام چاہتی تھی جو جو اس (بیٹے) کی زندگی میں اس کے لیے ایک ترغیب کا کام کرے، ایک ایسا نام بھی جو اسے محبت اور طاقت سے ڈھانپ دے، ایک ایسا نام جو وہ اس علم کے ساتھ اپنا سکے کہ یہ اُس کی ماں کے دل اور روح کی گہرائیوں سے اس کی زندگی بھر حفاظت کرنے کے لیے دیا گیا تھا، تاکہ اسے فضل اور بے خوفی دونوں یکساں طور پر مل سکیں۔’
بیٹے کے لیے اس نام کا انتخاب کرنے والی فاطمہ نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ سوچتی تھیں کہ کون سا نام ایسا کر سکتا ہے، تو ان کے ذہن میں ہمیشہ اپنے پیارے والد کا نام آتا تھا۔