ویب ڈیسک: غربت سے تنگ خاتون نے 2 بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا دی تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی نے خاتون اور ایک بچے کو بچا لیا تاہم ایک بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں غربت کے ہاتھوں تنگ خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر نہر میں چھلانگ لگادی۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے ساتھ 2 بچے بھی تھے۔ خاتون اور ایک بچے کو ریسکیو آپریشن میں زندہ بچا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 1 سالہ سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام نے 3 سالہ عثمان اور اس کی ماں کو نہر سے نکال لیا ہے۔ اجتماعی خودکشی کا واقعہ ملکوال کے گاؤں چک ڈڈا میں پیش آیا ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق خاتون کا اپنے خاوند سے کسی بات پر جھگڑا ہواتھا۔ خاتون اپنے دو بچوں کو لیکر سسرال سے میکے آٸی اور نہر میں چھلانگ لگادی۔ غربت اور گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ان کے گھر لڑاٸی جھگڑا رہتاتھا۔