جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کارکنان نےشناختی کارڈ جمع کرانا شروع کردئیے

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کارکنان نےشناختی کارڈ جمع کرانا شروع کردئیے
سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کیلئے شناختی کارڈ جمع کرانا شروع کردئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کارکنان سے جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کی درخواست کردی ہے۔جس کے بعد کارکنان نے جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے کیلئے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ عثمان ڈار کو جمع کرانا شروع کردیے ہیں ۔ سابق معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کی دھمکیاں دینے والوں کو کہتا ہوں ہم کشتیاں جلا کرنکلے ہیں۔ کارکنان نے” جیل بھرو تحریک” کا آغازکردیا ہے ، تمہاری جیلیں کم پڑ جائیں گی مگرعمران خان کے چاہنے والے ختم نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ ایک ہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، وقت آیا تو عمران خان کا ہر کارکن اس تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔