فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، استدعا ہے کہ نوٹس کو واپس لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کیخلاف شوکاز نوٹس پر سماعت کی۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں کسی کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، میری الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ نوٹس کو واپس لیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ان سے کہا کہ آپ اپنی معافی تحریری طور پر پیش کریں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے موکل اعظم سواتی اس وقت سینیٹ میں ہیں، اس لئے ان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔؎ اس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سینیٹ کا بہانہ بناتے ہیں اور پیش نہیں ہوئے، انہوں نے کوئی جواب بھی جمع نہیں کرایا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں وزرا کیخلاف سنگین الزامات کیس کی سماعت آئندہ ماہ 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News