مشہور تیلگو اداکارہ شالو چوراسیا ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں موبائل چھیننے کے ایک واقعے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ شالو چوراسیا حیدر آباد کے علاقے بنجارہ ہلز کے قریب موبائل چھیننے کے واقعے میں زخمی ہوگئیں جہاں وہ شام کو ٹہل رہی تھیں۔ ڈاکو نے اداکارہ سے رقم اور قیمتی سامان اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اداکارہ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔
واقعے کے بعد اداکارہ چورسیہ کو ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکارہ نے بنجارہ ہلز پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔ محکمہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔