واٹس ایپ بغیر انٹرنیٹ 4ڈیوائسز پر استعمال کریں مگر کیسے؟

واٹس ایپ بغیر انٹرنیٹ 4ڈیوائسز پر استعمال کریں مگر کیسے؟
ویب ڈیسک: میسجنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہیں۔ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایپلی کیشن انتظامیہ نت نئی اپڈیٹس دیتی رہتی ہے اور نئے نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے۔ اب کمپنی نے نئی اپڈیٹ کے ساتھ ملٹی ڈیوائسز فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.19.9 جاری کرتے ہوئے نئی سہولت پیش کر دی ہے۔ اب صارفین بیٹا ٹیسٹر کے بغیر بھی یہ سہولت استعمال کر سکیں گے۔ نئے فیچر میں نیا کیا ہے؟ نیا فیچر بنیادی طور پر ملٹی ڈیوائسز فیچر ہے جس کے ساتھ صارفین اپنے واٹس ایپ کو چار مختلف ڈیوائسز سے منسلک کرتے ہوئے اپنے مرکزی فون یا ڈیوائس کے علاوہ بھی واٹس ایپ کو استعمال کر سکتا ہے۔ دو ماہ قبل یہ فیچر آزمائشی طور پر پیش کیا گیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے کارآمد ہو گا۔ اس فیچر میں ایک اور اہم چیز یہ بھی ہے کہ مرکزی فون میں چاہے انٹرنیٹ ہو یا نہ ہو، دیگر منسلک ڈیوائسز پر واٹس چلتا رہے گا۔ واٹس ایپ کے اس فیچر کے ساتھ کچھ تبدیلیاں بھی لائی گئی ہیں۔ اگر آپ اینڈرائیڈ صارف ہیں تو واٹس ایپ کھول کر تھری ڈاٹس آئیکن پر کلک کر لنک ڈیوائسز پر کلک کریں۔ جس کے بعد ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن دیا جائے گا۔ وہاں سے آپ جوائن بیٹا کو کر کے اس فیچر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اگر ملٹی ڈیوائس بیٹا سے نکلنا چاہیں تو یہی طریقہ ہے مگر آخری آپشن مین leave لکھا ہوا ہو گا جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ اس سے نکل آئیں گے۔ آئی فون صارف واٹس ایپ کھول کر سیٹنگز پر کلک کریں، لنک ڈیوائسز کے آپشن پر جا کر نیچے موجود ملٹی ڈیوائس بیٹا آپشن سے جوائن کر سکتے ہیں۔ منسلک ڈیوائسز کے ذریعہ پرانے ورژن کے ساتھ استعمال کرنے والے واٹس ایپ صارف کو میسج یا کال نہیں کی جا سکے گی۔ خیال رہے کہ دو ہفتوں تک فون استعمال نہ کرنے کی صورت میں منسلک کی جانے والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ از خود کام کرنا چھوڑ دے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔