پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،17 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،17 اپریل 2021
پا کستان میں کورونا کی تیسری لہربے قابو،مزید 112 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی، 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 976 نئے کیس رپورٹ، ‏فعال کیسز بڑھ کر 79 ہزار 108 تک جاپہنچے۔جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی، جہانگیر ترین کہتے ہیں 8 سے 10 پرانے معاملات کی ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں، پہلے کاشت کارتھا، پھر بزنس مین بنا اور اس کے بعد سیاستدان بنا، تینوں ایف آئی آر میں چینی کی قیمت بڑھنے کا ذکر نہیں، میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی، بار بار شوگرمافیا اور کارٹل کی بات کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے پنجاب سے 2359، خیبر پختونخوا سے 370 اور سندھ سے 285 مظاہرین کو گرفتارکیا گیا، پرتشدد مظاہروں کے دوران 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 673 زخمی ہوئے، کہا حکومت کو بزور طاقت بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، پولیس اور دیگر اداروں پر تشدد میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا گیا، حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا، حماد اظہر کو وزیرتوانائی اور عمرایوب کو اقتصادی امور کی وزارت دےدی گئی، خسرو بختیار صنعت و پیداوار، فواد چودھری وفاقی وزیراطلاعات اور شبلی فراز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنبھالیں گے۔ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں معاشی سکیورٹی نیشنل سکیورٹی ہوتی ہے، حکومت کو3 سال سے وزیر خزانہ نہیں مل رہا، کبھی سوشل میڈیا بند، کبھی جماعتوں کو کالعدم قرار دینے پر مجبور ہیں، 22 کروڑ عوام مہنگائی کی وجہ سے پس رہی ہے، ان کی کوئی پالیسی نہیں، آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔