پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،17 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،17 اپریل، 2021
چینی کی قیمت بڑھنے یا شوگر مافیا سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین کہتے ہیں پہلے کاشت کارتھا، پھر بزنس مین بنا اور اس کے بعد سیاستدان بنا، تینوں ایف آئی آر میں چینی کی قیمت بڑھنے کا ذکر نہیں، میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی، بار بار شوگر مافیا اور کارٹل کی بات کی جاتی ہے، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی۔جہانگیر ترین سے ناانصافی ہورہی ہے، راجہ ریاض کہتے ہیں 40 ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، ہم اب تک پی ٹی آئی کے پرچم تلے کھڑے ہیں، اب اس معاملے کو مزید آگے نہ بڑھایا جائے، ہم ریاست مدینہ سے انصاف مانگ رہے ہیں، یہی رویہ رہا تو ہم کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے، سبطین خان بولے ہمیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے، ہماری جماعت کا نام تحریک انصاف ہے، ہمیں انصاف کی پوری امید ہے۔آج کوئی انصاف ہے نہ ایمانداری، ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، نہ ہی بلیک میل کررہے ہیں، اسحاق خاکوانی کہتے ہیں ہمیں صرف چند دن دےدیں، پھر سب حقائق سامنے لے آئیں گے، تمام الزامات کا جواب دیں گے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جیل سے رہائی تاخیر کا شکار، لاہورہائی کورٹ نے ضمانت کیس کے فیصلے بارے قیاس آرائیاں کرنے سے روک دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کیس کا فیصلہ ججز کے دستخط ہونے کے بعد جاری کردیا جائے گا۔لاہور ہائی کورٹ نے تین احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کےلئے نام وفاق کو بھیج دیئے، وفاقی حکومت کے جواب کے بعد ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، تاحال حکومتی جواب موصول نہ ہونے کی وجہ سےعدالتوں میں ججز کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہربے قابو،مزید 112 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہوگئی، 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 976 نئے کیس رپورٹ، ‏فعال کیسز بڑھ کر 79 ہزار 108 تک جاپہنچے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔