شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

پبلک نیوز: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ اماراتی حکام، پاکستانی سفیر افضال محمود اور سینئیر افسروں نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے۔ وزیر خارجہ کا دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔