عالمی اورایشیائی ترقیاتی بینک ملکی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ 

04:14 PM, 17 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ  عالمی اورایشیائی ترقیاتی بینک ملکی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔

  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےھ  واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاس  سے خطاب  کیا اور کہا کہ  ترقی پزیر ممالک کوموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کا سامنا ہے، چینلجز سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک تعاون کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ  ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک  کیلئے اضافی مالی تعاون کرنا چا ہیئے۔ پاکستانی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھائے گا، پاکستانی حکومت مالیات کے جدیدماڈلز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عالمی اورایشیائی ترقیاتی بینک ملکی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔

مزیدخبریں