فیس بک نے طالبان کے حامیوں پر پابندی لگا دی

فیس بک نے طالبان کے حامیوں پر پابندی لگا دی

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک) فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ اس نے طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے، فیس بک کے اعلامیے کے مطابق ان تمام گروپس اور پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو طالبان کی حمایت کرتے ہیں۔ فرم کا کہنا ہے کہ ایسے تمام گروپس سے منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم متعین ہے۔

فیس بک نے کہا یہ پالیسی انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر تمام پلیٹ فارمز پر لاگو ہو گی۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ طالبان رابطے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔ فیس بک نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ اگر اس ایپ پر اکاؤنٹس گروپ سے جڑے ہوئے پائے گئے تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی اس بات کی جانچ پڑتال میں ہیں کہ وہ طالبان سے متعلقہ مواد کو کس طرح ہینڈل کریں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔